November 6, 2026

بہاولنگر( ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا،

20240816_151246

بہاولنگر( ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، سپورٹس فیسٹول میں کبڈی، ہاکی، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلے کروائے گے جن میں ضلع بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ڈپٹی کمشنر ذولفقار بھون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا کے ساتھ میچ کھیلا جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا، پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود دی جھنوں نے کبڈی کے کھلاڑیوں کو خوب داد دی، قومی کھیل ہاکی کے میچ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے، سپورٹس جمنیزیم میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے دلچسپ مقابلے ہوئے جھنیں شائقین نے بہت پسند کیا، ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کے تمام ایونٹس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، انہوں بہترین انتظامات اور شاندار فیسٹول ہے انعقاد پر چوہدری ندیم قیصر ڈی ایس او، عظمی بشیر تحصیل سپورٹس آفیسر اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ کھیل کا فروغ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتا ہے، کھیل کے میدان آباد کرنے کے لیے محکمہ سپورٹس بہتر کردار ادا کررہا ہے، پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی اسی طرح کے فیسٹول کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔