November 6, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کا نصب العین ہے، عوامی مسائل کا ادراک اور ان کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات

IMG-20240816-WA0196

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( )چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کا نصب العین ہے، عوامی مسائل کا ادراک اور ان کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات حکومت پنجاب کا ویژن ہے جس کے تحت تمام متعلقہ محکمے جامع حکمت عملی کے تحت عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے لیے موثر انداز میں کام کریں اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کیا جائے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان،ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، غلام رضا ربیرہ، چوہدری افتخار حسین چھچھر،نور الامین ناصر وٹو،ملک علی عباس کھوکھر،راہنما مسلم لیگ ن راؤ محمد اجمل،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر، ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ رضوان وارث، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو ضلع کونسل کے ضلع بھر میں جاری 121 منصوبوں، نئی غلہ منڈی کی تعمیر، ڈمپنگ سائٹس کی تعمیر اور سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو میڈیکل سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان نے کہا کہ ضلع کونسل کی ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے تینوں تحصیلوں کو مستفید کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، نئی غلہ منڈی کے قیام اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے ڈمپنگ سائٹس کی تعمیر کے لیے حکمت عملی تیار کی جا چکی ہے جس کے ذریعے عوامی سہولت کے پیش نظر بہت جلد عملی طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے کام کا آغاز کر دیا جائے گا، اس کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں تمام ضروری ادویات اور ڈاکٹرز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ شعبہ صحت میں بہترین اقدامات کے ذریعے عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں، ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے عوامی خدمت کے مشن کے تحت محنت، لگن اور نیک نیتی سے کام کریں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔