*پنجاب: سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی*
*پنجاب: سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی*
*لاہور: پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔*
*صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔*
*نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر آئیں گے اور دوپہرڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔*
*نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اساتذہ کی چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی اور ہفتے کو اساتذہ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔*
*واضح رہے کہ پہلے اساتذہ کو 3 بجے تک اسکول میں رکنے کی ہدایات تھیں۔