October 8, 2026

سندیلیانوالی: نائب تحصیلدار کی بے رحم کارروائی — غریب دکاندار کی دکان کریانہ کے سامان سمیت مسمار، عدالت نے 6 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف پرچوں کے احکامات جاری کر دیے

Screenshot_2025-10-09_074447

سندیلیانوالی: نائب تحصیلدار کی بے رحم کارروائی — غریب دکاندار کی دکان کریانہ کے سامان سمیت مسمار، عدالت نے 6 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف پرچوں کے احکامات جاری کر دیے

ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑ میں نائب تحصیلدار مرتضیٰ نے پوری مارکیٹ کی دکانیں چھوڑ کر صرف ایک غریب محنت کش رضوان ولد محمد علی کی ملکیتی دکان کو مشینری کے ذریعے گرا دیا۔ دکان میں موجود کریانہ کا سامان بھی تباہ ہو گیا۔ یہ چھوٹی سی دکان ہی اس کے اہل خانہ کے روزگار کا واحد سہارا تھی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق یہ کارروائی کسی اصول یا انصاف کے تحت نہیں بلکہ جُٹ فیملی کے کہنے پر کی گئی، تاکہ بااثر افراد کو خوش کیا جا سکے۔ سینکڑوں دکانوں کو چھوڑ کر صرف ایک ہی دکان پر بلڈوزر چلا دینا کھلی جانبداری اور ناانصافی ہے۔ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ:
“کیا قانون صرف غریب کے لیے ہے؟ کیا طاقتور ہمیشہ قانون سے بالاتر رہیں گے؟”

اہلِ علاقہ کے احتجاج اور درخواست پر مقدمہ عدالت میں پیش ہوا۔
ایڈیشنل سیشن جج پیر محل شکیل احمد نے تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نائب تحصیلدار مرتضیٰ، جُٹ فیملی کے چار افراد (جاوید، سہیل سمیت) اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف پرچوں کے احکامات جاری کیے۔

عوامی حلقوں نے عدالت کے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب غریب کے ساتھ ہونے والا ظلم بے نقاب ہو گیا ہے۔
عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ دکاندار کو مالی نقصان پورا کر کے دکان دوبارہ بحال کرائی جائے اور ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔