November 17, 2026

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی مولانا معراج الھدیٰ صدیقی سابق نائب امیر جماعت اسلامی

IMG-20251010-WA0306

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی مولانا معراج الھدیٰ صدیقی سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتا “بگاڑ” اور امت مسلمہ پر تیزی سے چھائے ہوئے “زوال” کی وجہ ہمارا “جہاد فی سبیل اللّٰہ” اور “اسوۃ حسنہ ص” سے “رو گردانی” اور دنیا کی چکا چوندگی کی “حوس” سے پیار ہے تفصیل کے مطابق : ڈہرکی آج کے معاشرے میں بڑھتا “بگاڑ” اور امت مسلمہ پر تیزی سے چھاتے ہوئے “زوال” کی اصل وجہ ہمارا مجموعی طور پر “جہاد فی سبیل اللّٰہ” اور “اسوۃ حسنہ ص” سے مسلسل مجرمانہ “رو گردانی” اور دنیا کی چکا چوندگیوں بھری رنگینیوں اور “دولت” کی جائز اور ناجائز “حوس” سے پیار بھرا رویہ ہے مولانا معراج الھدیٰ صدیقی سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان تشکیل احمد صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور دیگر رہنماؤں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈہرکی میں جماعت اسلامی ڈہرکی اور جماعت اسلامی اینگرو کالونی کی جانب سے مسجد المرکز الاسلامی ڈہرکی “سیرت النبی ص” کے موضوع پر خطبہ جمعۃ المبارک دیتے ہوئے اور بعد ازاں اینگرو ایمپلائز کلب ڈہرکی میں “اسوۃ حسنہ ص کانفرنس” کے بڑے اجتماع کے شرکاء سے خطابات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے معاشرے میں تیزی سے بڑھتا ہوا “بگاڑ” اور امت مسلمہ پر تیزی سے پھیلنے ہوئے ذلت اور پریشانیوں بھرے “زوال” کی سب سے بڑی وجہ “جہاد فی سبیل اللّٰہ” اور “اسوۃ حسنہ رسول رحمت ص” سے مسلسل اور کھلم کھلی سرے عام “رو گردانی” اور دنیا و دولت کی چکا چوند بھری “حوس” سے پیار کا خسارے بھرا رویہ ہے انہوں کہا کہ اس لئیے ہمیں اگر آج ہمارے گریباں تک پہنچ جانے والے معاشرے اور خاندانوں میں تیزی سے پھیلنے والے معاشرتی بگاڑ و فساد اور زوال سے بچنا ہے تو پھر ہمیں باحیثیت ایک سچے مسلمان اور سچے بندہ خدا اور امتی رسول ص بننے کے لئیے اپنی زندگیوں میں “رحمان” بھی راضی اور “شیطان/امریکہ و یہود ونصاریٰ” بھی راضی والی “ڈبل” پالیسی بھری “دو رنگی” کو اپنی زندگیوں اور معاشرے اور معیشت سے نکال کر “رب ذوالجلال” کے “قرآن عظیم الشان” اور “شریعت رسول ص”
کے ذریعے دئیے گئے احکامات کے بلکل عین مطابق اپنی اور اپنے گھر والوں اور معاشرے والوں کی بقیہ فانی زندگیوں کو خود گزارنا اور دوسروں کو تاکید و تلقین کے ذریعے گزارنے والے بنانا ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے “معاشرے” اور “معیشت” اور “عدالتوں” اور “اسمبلیوں” کو ان احکامات کے تحت چلانے کے لئیے انفرادی اور اجتماعی طور پر مسلسل جدو جہد اور کوششیں کرنیں ہوں گیں۔