November 17, 2026

*کرم پور میں ڈکیتی۔ڈاکو گن پواٸینٹ پر 40 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل لےگٸے۔*

*کرم پور میں ڈکیتی۔ڈاکو گن پواٸینٹ پر 40 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل لےگٸے۔*

میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی کے نواحی علاقہ تھانہ کرم پور کی حدود ایک دفعہ پھر جرائم پیشہ عناصر کے خصوصی نشانے پر۔چوری کی مسلسل کئی وارداتوں کے بعد گزشتہ رات حسین چوک کے قریب موبائل شاپ والے دکاندار سے 40 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل ڈکیت گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے وقوعہ کے بعد 15 پر اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاغذی کاروائی شروع کردی ہے ۔چوری و ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کے باعث پولیس پر شہریوں کے اعتماد میں واضح کمی کے ساتھ ساتھ شہری خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔
شہریوں نے ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کرم پور کی پولیس کو بھی ڈکیتی و چوری کی روک تھام بارے سخت اقدامات کی ہدایات کریں اور چوریوں و ڈکیتوں کو گرفتار کرکے شہریوں کو لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا جائے۔