November 17, 2026

بہاولنگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی ترقیاتی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر

Screenshot_2025-10-09_074447

بہاولنگر
ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی ترقیاتی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی رفتار، معیار اور تکمیل کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں معیاری انداز سے مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے بروقت مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں ضلعی افسران، محکمہ بلدیات، پبلک ہیلتھ، ہائی ویز، تعلیم اور صحت سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔