سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) انچارج صوبائی محتسب آفس سرگودھا چوہدری ممتاز احمد دیو کی زیر صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایات۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) انچارج صوبائی محتسب آفس سرگودھا چوہدری ممتاز احمد دیو کی زیر صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایات۔
انچارج صوبائی محتسب آفس سرگودھا چوہدری ممتاز احمد دیو کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال خوشاب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے ۔جن کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر سرکاری محکموں کے نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔چوہدری ممتاز احمد دیو نے کہا کہ عوامی شکایات کا بر وقت ازالہ صوبائی محتسب آفس کی اولین ترجیح ہے، کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔