November 17, 2026

*لاہور پولیس نے بینک کو ایک کروڑ 98 لاکھ روپے کی چوری ہے بچا لیا*

FB_IMG_1759979731299

*لاہور پولیس نے بینک کو ایک کروڑ 98 لاکھ روپے کی چوری ہے بچا لیا*
*شاد باغ پولیس کی کارروائی، بینکوں سے چیک چوری کر کے کیش کروانے والا سابق بینک ملازم گرفتار*

*چوہدری مجاہد حسین، روزنامہ روشن پاکستان*

لاہور – شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے چیک چوری کر کے کیش کروانے والے شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 25 کے قریب چوری شدہ چیک برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم سابقہ بینک ملازم ہے جو ماضی میں بھی اسی نوعیت کے جرائم میں ملوث رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے ایک نجی بینک سے 30 کے قریب چیک چرا رکھے تھے جنہیں مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے کیش کروانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔