November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف محترم وزیرِ تعلیم سردار علی شاہ صاحب! خدا کے واسطے اس اہم مسئلے کا نوٹس لیں، یہ بچیاں آپ ہی کے ضلع کی ہیں۔

IMG-20251009-WA0148

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

محترم وزیرِ تعلیم سردار علی شاہ صاحب!
خدا کے واسطے اس اہم مسئلے کا نوٹس لیں، یہ بچیاں آپ ہی کے ضلع کی ہیں۔

یہ عمرکوٹ کے تاریخی شہر بودرفارم کا گورنمنٹ ایلیمنٹری اور پرائمری اسکول بودرفارم ہے، جس کے طالبات نے تین مرتبہ ضلع میں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس اسکول میں 280 بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں جہاں تین اساتذہ تعینات تھیں۔ ایس ٹی آر (STR) پالیسی کے تحت اس اسکول میں مزید اساتذہ کی ضرورت تھی،

لیکن عمرکوٹ کے تعلیمی محکمے کے ذمہ داران نے ایس ٹی آر پالیسی کو بہانہ بنا کر اس کے برخلاف کام کیا۔ جہاں پالیسی کے تحت مزید اساتذہ تعینات کیے جانے تھے، وہاں مبینہ طور پر رشوت کے عوض اس اسکول کی تین میں سے دو اساتذہ کا تبادلہ کر دیا گیا اور ساری ذمہ داری صرف ایک استاد کو سونپ دی گئی۔

ایک استاد کے لیے 280 بچیوں کو تعلیم دینا ممکن نہیں، جس کی وجہ سے طالبات کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے اور اسکول بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ اس اسکول کے اردگرد لڑکیوں کے سات اسکول پہلے ہی اساتذہ کے تبادلے کی وجہ سے بند کیے جا چکے ہیں، جن میں شامل ہیں:

عبداللہ بھٹی گرلز اسکول

کامل کلر گرلز اسکول

سراج کلر گرلز اسکول

آصفيہ فارم گرلز اسکول

اور آخر میں مین گرلز اسکول میر غلام رسول ٹالپر ڏگو فارم

اب یہ واحد اسکول بچا ہے اور اسے بھی بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہم صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور حلقے کے ایم پی اے نواب تیمور ٹالپر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں۔

اگر محکمہ تعلیم اس غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے قدم نہیں اٹھاتا،
تو جلد ہی بودرفارم شہر میں دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

بچیوں کی تعلیم بچانے کے لیے تعلیم دوست شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں۔