اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں دریائے ستلج سے ملحقہ دیہات میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک انداز میں کام کر رہی ہیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کے تحت سیلاب متاثرین کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی معیاری سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس کے زریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو وبائی امراض سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیےتشخیص اور علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیمپس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور علاج معالجے اور مفت ادویات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تندرست و توانا زندگی گزاریں۔