خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن کی ھدایت پر محکمہ صحت اور محکمہ پاپولیشن خوشاب کی طرف سے ڈینگی ڈے کے حوالہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن کی ھدایت پر محکمہ صحت اور محکمہ پاپولیشن خوشاب کی طرف سے ڈینگی ڈے کے حوالہ سے ایک سیمینار اور واک کا اھتمام کیا گیا ۔جس کی قیادت ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ اینڈ پاپولیشن اور ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب نے کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر طاھر حیات ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب نے ڈینگی کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاھی فراھم کی جبکہ ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر نے کہا کہ رات کو سونے سے قبل مچھر مار سپرے یا میٹ کا استعمال کریں اور دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں وغیرہ استمعال کریں ۔رانا محمد ساجد انٹامالوجسٹ ڈینگی فوکل پرسن نے ڈینگی مچھر کی پرورش وغیرہ اور ان کے تدارک اور لائف سائیکل پر روشنی ڈالی جبکہ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ اینڈ پاپولیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی کسی مریض کو تیز بخار ھو تو اس کو فوری قریبی ھسپتال لے جائیں اور ان کے ڈینگی ٹیسٹ کروائیں اور تمام ھسپتالوں میں ڈینگی وارڈ اور کاونٹررز بنا دۓ گۓ ھیں ۔ انہوں نے کہا کہ رات کو مچھر دانی کا استمال کریں کھڑے پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔ سیمینار کے بعد ایک واک کا انعقاد بھی کیا گیا اور عوام کو آگاھی کےلے پمفلٹ بھی تقسیم کۓ گۓ۔