*🌐پاکستان کا ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرانمبر ، دیوالیہ ہونے کے خدشات ختم، امریکی جریدہ*
*🌐پاکستان کا ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرانمبر ، دیوالیہ ہونے کے خدشات ختم، امریکی جریدہ*
پاکستانی معیشت کے بارے میں امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے
جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے اور تمام خدشات دم توڑ گئے ہیں، پاکستان کی کارکردگی دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطرخواہ کمی ہوئی اور مسلسل بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا ہے، پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے، جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں بڑی کمی دکھائی ہے۔