November 17, 2026

*🌐قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارت کی ایک مبینہ سازش کا سراغ لگایا ہے جس کے تحت جعلی آن لائن ملازمتوں کی آڑ میں پاکستانی شہریوں سے اہم

IMG-20251008-WA0435

*🌐قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارت کی ایک مبینہ سازش کا سراغ لگایا ہے جس کے تحت جعلی آن لائن ملازمتوں کی آڑ میں پاکستانی شہریوں سے اہم قومی تنصیبات سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ متعدد بھارتی ویب سائٹس اور جعلی کمپنیوں کے ذریعے پاکستانیوں کو پرکشش تنخواہوں کے جھانسے میں لا کر ذاتی اور حساس معلومات حاصل کی جا رہی تھیں۔ پی ٹی اے نے مشتبہ ویب سائٹس بلاک کرنے اور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نامعلوم نوکریوں، مشکوک لنکس اور غیر تصدیق شدہ کمپنیوں سے محتاط رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔*