ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مقامی ہال میں آج نمبر داران کسان کنونشن بابت گندم ذیادہ اگاؤ مہم کے حوالہ سے انعقاد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد جناب عابد سرور کھوکھر، ڈپٹی
ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مقامی ہال میں آج نمبر داران کسان کنونشن بابت گندم ذیادہ اگاؤ مہم کے حوالہ سے انعقاد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد جناب عابد سرور کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت توسیع بہاولنگر ڈاکٹر اشفاق نے کی جس میں نمبرداروں اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،پروگرام کا مقصد سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت اور موضع لیول کمیٹی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کو یقینی بنانا ہے
اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے کاشت کاروں کو گندم سیزن میں نہری پانی کی دستیابی اورگندم کے کاشتکاروں کو حکومتی سکیموں کے زریعے تمام سہولیات کی یقین دہانی کروائی اور محکمہ زراعت کے عملہ کو کسان کی فنی معاونت اور کسان کارڈ کے ذریعے تمام زرعی مداخل کی بروقت اور کنٹرول ریٹ پر دستیابی کا حکم دیاڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر ڈاکٹر محمد اشفاق نے کاشتکاروں کو زیادہ سے ذیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے، مناسب خرچہ سے منافع بخش پیداوار حاصل کرنے اور گندم کے کاشتکاروں کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے پرکشش پیکج کے جلد اعلان کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ہر سطح پر گندم کے کاشتکاروں کو سپورٹ کرے گی اور گندم کا مناسب ریٹ بھی مہیا کیا جائے۔ کاشتکار ذیادہ سے ذیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کریں