November 17, 2026

رحیم یار خان لیاقت پور کے قریب جندو پیر کے علاقے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا

Screenshot_2025-10-07_113057

رحیم یار خان

لیاقت پور کے قریب جندو پیر کے علاقے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا

جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے درخت سے جا ٹکرائی

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو سگے بھائی، جہانزیب اور راحیل، جو کہ ملتان کے رہائشی ہیں، زخمی ہو گئے

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا

حادثے کے باعث کار بری طرح تباہ ہو گئی۔