حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی صاحبہ نے مثالی زندگی گزاری. وہ صرف اکتیس برس کی تھیں جب ان کے شوہر چل بسے اور خاندان والوں نے گھر تک پر قبضہ کر لیا
حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی صاحبہ نے مثالی زندگی گزاری. وہ صرف اکتیس برس کی تھیں جب ان کے شوہر چل بسے اور خاندان والوں نے گھر تک پر قبضہ کر لیا. یہ سب ہونے کے باوجود انہوں نے ہمّت نہیں ہاری اور اپنے ٣ چھوٹے چھوٹے بچوں کو لے کر جس اسکول میں پڑھاتی تھیں وہاں پر جا کر ہی رہائش پذیر ہو گئیں. اپنے بچوں کی اس طرح پرورش کی کہ وہ با ہمّت اور اچھے دل کے مالک ہوں. خاور کیانی صاحبہ ایک بہترین ٹیچر اور پرنسپل ہونے کے علاوہ با کمال مصنف اور شاعرہ بھی تھیں. انہوں نے اپنی بیٹی کے لئے گانا “بوہے باریاں ” تحریر کیا جو آج بھی اتنا ہی مقبول ہے. کرکٹ ورلڈ کپ ١٩٩٩ کا anthem “انتہائی شوق” بھی قلم بند کیا. حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم کا مشہور گانا “آس پاس ” بھی ان کا ہی تحریر کردہ تھا. پچھلے ١٦ سال سے کافی بیمار تھیں لیکن حدیقہ کیانی نے اپنی پیاری والدہ کا اس طرح خیال رکھا جیسے ماں بچے کا رکھتی ہے. حالیہ انٹرویو میں حدیقہ نے بتایا کہ انہیں یقین تھا کہ آج زندگی میں جہاں بھی ہیں اپنی والدہ کی دعاؤں کی بدولت ہیں . حدیقہ کیانی کی پیاری ماں ہمیشہ کے لئے اپنے پیاروں کو چھوڑ کر رخصت ہو گئیں لیکن اپنی انتہائی بہادر اور پیار کرنے والی بیٹی کو دوسروں کے لئے رحمت اور اپنے لئے صدقہ جاریہ بنا کر ہمیشہ کے لئے سرخرو ہو گئیں. اللہ تعالی ان کے درجات بلند کریں ، آمین.
امید ہے یہاں جنت دوزخ کے ٹکٹ نہیں دیئے جائیں گے اور یہ معاملہ اللّہ کے لئے چھوڑا جائے گا لیکن ہے مشکل۔۔۔۔!!!!