November 17, 2026

بمبول تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) بمبول تھل کی ممتاز ہردلعزیز سماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ الطاف حسین نے سالانہ عرس و میلہ حضرت بابا سید ن

IMG-20251008-WA0370

بمبول تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) بمبول تھل کی ممتاز ہردلعزیز سماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ الطاف حسین نے سالانہ عرس و میلہ حضرت بابا سید ن شاہ بخاریؒ نورپورتھل کی تقریبات کو علاقائی ثقافت اور ملی یکجہتی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میلہ نہ صرف عقیدت مندوں کے لیے سکون کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ خوشاب کی ثقافتی پہچان کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدیوں پر محیط اس سالانہ میلے میں عوام الناس کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے لوگ آج بھی اپنی ثقافتی روایات سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔ میلے کے دوران مختلف قسم کے اسٹالز عوامی دلچسپی کا مرکز بنتے ہیں ۔
راجہ الطاف حسین نے مزید کہا کہ ارباب اختیار کو چاہیے کہ اس ثقافتی و روحانی ورثے کو قومی سطح پر فروغ دینے کے لیے مزید مناسب اقدامات کرے تاکہ سیاحت، مقامی دستکاری اور عوامی میل جول کے مواقع مزید بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میلوں کی بقا ہمارے روحانی تشخص اور ثقافتی تسلسل کی ضمانت ہے، اور ہمیں چاہیے کہ اپنی آئندہ نسلوں کو بھی اس ورثے سے روشناس کرائیں تاکہ وہ اپنی شناخت اور اقدار سے جڑے رہیں۔