November 17, 2026

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لیبر ونگ کے صدر نوید احمد کھوسو

Screenshot_2025-10-07_194703

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لیبر ونگ کے صدر نوید احمد کھوسو
کے زیرِ اہتمام بانیِ تحریک انصاف عمران خان کی 73ویں سالگرہ سکھر کے نجی حال میں لیبر ونگ کے صدر نوید کھوسو کی جانب سے جوش اور جذبے کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر کیک کاٹا گیا، تقریب میں ڈویژنل جنرل سیکریٹری مجیب الرحمان مرناس، جوائنٹ سیکریٹری عبداللہ ملانو، سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوید کھوسو نے کہا ہمارے دل کی دھڑکن، ہمارے رہنما، ہمارے قائد عمران خان۔ وہ مردِ درویش جس نے مایوسی کے اندھیروں میں امید کا چراغ روشن کیا۔ ان کی 73ویں سالگرہ صرف ایک عمر کا سنگِ میل نہیں، بلکہ عزم، قربانی اور جدوجہد کے اُس سفر کی یاد دہانی ہے جو قوم کو خودداری اور غیرت کا سبق دیتا ہے۔عمران خان نے کرکٹ کے میدان سے عزت اور وقار کی پہچان بنائی، اور سیاست کے میدان میں قوم کو ایمان، انصاف اور سچائی کا راستہ دکھایا۔ وہ لیڈر نہیں، ایک تحریک ہیں — وہ خواب ہیں جو اقبال نے دیکھا، وہ حوصلہ ہیں جو قائد نے جیا، اور وہ آواز ہیں جو آج ہر پاکستانی کے دل سے نکلتی ہے۔آخر میں تمام شرکاء نے عمران خان کی درازیِ عمر، صحت، سلامتی اور کامیابی کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں ہمیشہ اپنی خاص حفاظت میں رکھے، اور اُن کے مشنِ حق کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔