“پھول جیسی معصوم .7. سالا بچی ھیر کے ساتھ ظلم — انسانیت کے لیے ایک چیخ، ایک سوال” رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز
“پھول جیسی معصوم .7. سالا بچی ھیر کے ساتھ ظلم — انسانیت کے لیے ایک چیخ، ایک سوال”
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز
سکرنڈ شہر کی اصغر کالونی، باگڑی برادری کے محلے سے لاپتہ ہونے والی صرف 7 سال کی ننھی ھیر، لالو باگڑی کی بیٹی، کل ایک زیر تعمیر خالی جگہ سے بے جان، اذیت زدہ حالت میں ملی۔
جس گھر سے کل تک ھیر کی ہنسی گونجتی تھی، آج وہاں صرف ماتم ہے۔
وہ ننھی پری جو گڑیوں سے کھیلتی تھی، جو ماں کی گود میں دنیا کے ہر ڈر سے بے خبر تھی، اُسے ایک ایسا وحشیانہ ظلم سہنا پڑا، جسے سن کر روح کانپ اٹھتی ہے۔
ھیر کے دونوں کان کاٹ دیے 😭 گئے، ایک بازو کاٹ دیا گیا، اور پھر اسے تنہا چھوڑ دیا گیا جیسے انسانیت کو زندہ درگور کر دیا گیا ہو۔
اس معصوم بچی کا آخر کیا قصور تھا؟
کیا کھیلنا جرم ہے؟
کیا ہنسنا، جینا اور خواب دیکھنا گناہ بن گیا ہے؟
یہ صرف ایک بچی پر حملہ نہیں، یہ ہر ماں، ہر بیٹی، ہر بہن اور انسانیت پر حملہ ہے!
آج سندھ کی دھرتی کا ہر حساس دل ھیر کے لیے تڑپ رہا ہے۔
ہم پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد اور تمام متعلقہ ادارے اس وحشیانہ ظلم کے مجرموں کو فوری گرفتار کریں اور انہیں ایسی عبرتناک سزا دی جائے جو ہمیشہ کے لیے دوسرون کے لئے نشانِ عبرت بن جائے۔ ایسا کرنے سے پھلے سؤ بار سوچے
ھیر کے لیے آواز اٹھائیں!
انصاف کے لیے متحد ہوں!