November 17, 2026

روزنامہ زیرو لائن ملتان — عوامی مقبولیت کا درخشاں سفر خصوصی تحریر: راجہ نورالہیٰ عاطف

IMG-20250912-WA0214(16)

روزنامہ زیرو لائن ملتان — عوامی مقبولیت کا درخشاں سفر
خصوصی تحریر: راجہ نورالہیٰ عاطف

ملتان، جسے مدینۃ الاولیاء کہا جاتا ہے، ہمیشہ سے فکری، صحافتی اور ادبی سرگرمیوں کا گہوارہ رہا ہے۔ اسی تاریخی و ثقافتی شہر سے شائع ہونے والا روزنامہ زیرو لائن ملتان آج عوامی مقبولیت کی نئی بلندیاں چھو رہا ہے۔ یہ کامیابی کسی ایک دن کی مرہونِ منت نہیں بلکہ محنت، دیانت اور صحافتی اصولوں کی پاسداری کا وہ مسلسل سفر ہے جس کی قیادت گروپ ایڈیٹر جناب عاطف اعوان، نہایت بصیرت، دانشمندی اور پروفیشنل جذبے کے ساتھ کر رہے ہیں۔
روزنامہ زیرو لائن نے اپنی ابتدا ہی سے سچائی، غیرجانبداری اور عوامی مسائل کے اجاگر کرنے کو اپنا نصب العین بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ اخبار نے نہایت ہی قلیل عرصے میں قارئین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ سیاست سے لے کر تعلیم، صحت، کھیل، ثقافت اور سماجی فلاح تک، زیرو لائن نے ہمیشہ متوازن، مدلل اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کی روایت قائم رکھی ہوئ ہے جس کا کریڈٹ گروپ ایڈیٹر عاطف اعوان اور ان کی پوری ٹیم کو جاتاہے۔راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف)کے ایک ذاتی جائزہ کے مطابق گروپ ایڈیٹرجناب عاطف اعوان کی قیادت میں ادارہ نہ صرف پیشہ ورانہ معیار کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروفِ عمل ہے بلکہ صحافت کے میدان میں نوجوانوں کے لیے ایک تربیتی ادارہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ ان کی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک بھر سے صحافی اور رپورٹر نہ صرف اپنی فنی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں بلکہ جدید صحافتی تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھال رہے ہیں۔
اخباری دنیا میں روزنامہ زیرو لائن ملتان نے جو مقام حاصل کیا ہے، وہ صرف خبروں کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے اور ان کے مسائل کو اربابِ اختیار تک پہنچانے کی سچی کوشش کا نتیجہ ہے۔ اخبار کے صفحات عوامی جذبات اور زمینی حقائق کی عکاسی کرتے ہیں، جو کسی بھی ذمہ دار میڈیا ادارے کی پہچان ہوتی ہے۔
گروپ ایڈیٹر کی قیادت میں ادارے کی ٹیم نے جس خلوص اور محنت سے اخبار کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کی وژنری سوچ، دوراندیشی اور مثبت رہنمائی نے زیرو لائن کو صرف ملتان ہی نہیں بلکہ ملک بھر کا معتبر اور مؤثر پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔
یہ امر باعثِ فخر ہے کہ روزنامہ زیرو لائن آج عوامی شعور بیدار کرنے، مثبت سوچ اجاگر کرنے اور صحافتی اقدار کے فروغ میں ایک مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ جناب عاطف اعوان کی رہنمائی میں یہ ادارہ مستقبل میں بھی سچائی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ترقی و کامیابی کے نئے سنگِ میل طے کرتا رہے گا۔
یقیناً، روزنامہ زیرو لائن ملتان کا یہ عروج اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قیادت نیک نیتی اور عزم کے ساتھ راستہ دکھائے تو کامیابی خود منزل بن جاتی ہے۔

آخر پر جناب عاطف اعوان کے نام ایک دعائیہ شعر کے ساتھ زیر نظر کالم کو ختم کرتاہوں کہ

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار