اعوان ہاوس نورپورتھل ( راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ ءپاکستان میاں محمد
اعوان ہاوس نورپورتھل ( راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ ءپاکستان میاں محمد شہباز شریف وطن عزیز کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعوان ہاؤس نورپورتھل پر عوامی اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلع خوشاب ممتاز مسلم لیگی رہنما ملک محمد عمران اعوان اور ملک حمزہ شکیل اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پی ایم ایل این سرگودھا ڈویژن کے رہنما ملک محمد خالد اعوان کے زیر اہتمام منعقدہ اس پر وقار تقریب میں علاقہ تھل سے مسلم لیگی عہدیداران اور وررکز نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مہر ضرار احمد اختر نے بطریق احسن سرانجام دیے ۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کو حالیہ در اندازی پر پاک افواج نے جو منہ توڑ جواب دیا وہ دنیا کے سامنے ہے انشاءاللہ ہم اپنے وطن کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے حالیہ سب سے بڑے سیلاب کے دوران وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے دن رات ایک کر کے پنجاب کے عوام کی خدمت کی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ تھل ہمارا گھر ہے اور ہمارے دلی اہلیان تھل کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم آپ سب کی بے پایاں محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔ انشاءاللہ آپ کی بے لوث خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے ۔ بعدازاں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے ایک بہت بڑے قافلے کے ہمراہ سالانہ میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری کی مناسبت سے ان کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ملک و قوم و عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔