November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-10-07_113057

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *06 اکتوبر 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) اسـرائیـل نے گریٹا تھیونبرگ سمیت صمود فلوٹیلا کے مزید 171 رضا کاروں کو ڈی پورٹ کردیا

🚨 (2) گریٹا تھیونبرگ کے ساتھ اسـرائیـلی فورسز کے غیر انسانی سلوک پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم

🚨 (3) مصر کے شہر شرم الشیخ میں حـمـاـس اور اسـرائیـل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز

🚨 (4) چند دنوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کے انخلا کا عمل مکمل ہوجائے گا، وزارت خارجہ

🚨 (5) حکومت کا ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ، وزیراعظم کی کام جاری رکھنے کی ہدایت

🚨 (6) لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک نومبر کے بعد بطور ڈی جی آئی ایس آئی اور نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر خدمات انجام دیتے رہیں گے

🚨 (7) کوالالمپور: وزیراعظم اور ملائشین ہم منصب میں ملاقات، پاکستان سے گوشت کی تجارت 20 کروڑ ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق

🚨 (8) آئی ٹی، ٹیلی کمیونی کیشن، حلال انڈسٹری، گرین انرجی، الیکٹریکل، سیاحت، تعلیم، زراعت میں سرمایہ کاری پر تعاون کیا جائیگا

🚨 (9) ملائیشیا اور پاکستان ملکر کام کریں تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیں گے، شہباز شریف

🚨 (10) عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری: سعودی عرب نے تمام ویزوں پر عمرہ کی اجازت دیدی

🚨 (11) جب کوئی اور میرے پیغام کا بوجھ نہیں اٹھا سکا تو پھر یہ ذمہ داری میں نے اپنی بہن (علیمہ خان) کو دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان

🚨 (12) قومی اسمبلی میں ہمارے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر ہوں گے، کل فارم جمع کرا دیں گے، بیرسٹر گوہر خان

🚨 (13) اسکاٹ لینڈ میں فلس_طین کے حامی مظاہرین نے اسـرائیـلی جنگی طیاروں کے لیے لیزر ٹارگٹنگ سسٹم بنانے والی اطالوی کمپنی “لیونارڈو” کی سیکیورٹی عمارت پر دھاوا بول دیا

🚨 (14) ایمل ولی سرخ کپڑوں میں ملبوس پارٹی گارڈز کی حفاظت میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

🚨 (15) سعودی عرب کی شورٰی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی پاکستان آمد

🚨 (16) پنجاب میں سیلاب کے دوران 25 فیصد فصل کے نقصان پر 20 ہزار فی ایکڑ دینے کا فیصلہ

🚨 (17) بھارت کو پہلے ایڈونچر پر دنیا میں ذلت ملی، دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی، وزیردفاع خواجہ آصف

🚨 (18) پنجاب اور سندھ کی حکومتوں میں کشیدگی، صدر آصف زرداری نے محسن نقوی کو طلب کرلیا

🚨 (19) اتحادی جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار، پی پی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

🚨 (20) لوگوں کی تذلیل کرکے حکومتی اتحاد نہیں چلا کرتے، معافی مانگ کر کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں ہوتی، شیری رحمان

🚨 (21) بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی کو معمر وکیل نے دورانِ سماعت جوتا دے مارا

🚨 (22) کراچی: سندھ کابینہ نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی

🚨 (23) سمندری طوفان “شکتی” نے سائیکلونک اسٹورم کی شکل اختیار کرلی

🚨 (24) فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے کا ہوگیا

🚨 (25) قدرتی آفت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ

🚨 (26) ملتان میں بارش کا ایک اور تیز ترین سپیل، رواں سال کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

🚨 (27) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان

🚨 (28) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

🚨 (29) جین میریٹ نے پی آئی اے کی برطانوی فضاؤں میں واپسی کو تاریخی لمحہ قرار دیدیا

🚨 (30) پنجاب میں انسداد سموگ آپریشن جاری، 8344 بھٹوں کا معائنہ، 107 سیل، 76 مسمار

🚨 (31) اسٹیشن ماسٹر کی حاضر دماغی سے کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

🚨 (32) میئر کراچی تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے، مسلم لیگ ن

🚨 (33) کراچی کی فضا زہر آلود و مضر صحت، ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد

🚨 (34) عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار

🚨 (35) توشہ خانہ 2 کیس؛ عدالت کا عمران خان، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع

🚨 (36) پنجاب کابینہ اجلاس: سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی، بیوٹی پارلرز پر ٹیکس کی تجویز مسترد

🚨 (37) بلوچستان ہائی کورٹ کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ

🚨 (38) حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم، ڈیڈلاک برقرار

🚨 (39) بانی پی ٹی آئی سے وکلا ملاقاتوں کے لئے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

🚨 (40) وفاقی حکومت کو ’نئی امریکی پالیسی‘ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے، رضا ربانی

🚨 (41) پنجاب میں بارش کے دوران چھتیں اور دیوار گرنے سے چار افراد جاں بحق، 28 زخمی

🚨 (42) آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستانی فائٹرز نے متعدد عالمی چیمپئنز کو زیر کیا

🚨 (43) وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے: سینیٹر پرویز رشید

🚨 (44) وزیر ریلوے ٹرینوں کی تاخیر پر برہم، اوقات کار 10 دن میں معمول پر لانے کا الٹی میٹم

🚨 (45) لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر، سوچنے والا کوئی نہیں: شیری رحمان

🚨 (46) پاکستان اور افغانستان کے درمیان بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ

🚨 (47) پنجاب کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم لڑیں گے: عظمیٰ بخاری

🚨 (48) آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا

🚨 (49) ’اب ترقی کا یہ سفر ہرگز نہیں رکےگا،‘ وزیر اعظم کا پاکستانی معیشت سے متعلق بلوم برگ رپورٹ کا خیرمقدم

🚨 (50) فاطمہ خان دماغی مریض ہیں، انہیں کوئی تحفہ نہیں دیا، رجب بٹ

🚨 (51) انڈونیشیا میں مدرسے کی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 63 ہو گئی

🚨 (52) فرانس کے نئے وزیرِاعظم مستعفی، حکومت محض 14 گھنٹوں میں تحلیل