اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے جاری، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ ریونیو، اربن
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے جاری، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ ریونیو، اربن یونٹ اور محکمہ زراعت کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے موضع جات میں سروے کے ذریعے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کر رہی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے سیلاب زدہ علاقوں کے مختلف دیہات میں ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور سروے کے عمل کی نگرانی بھی کی، انہوں نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریونیو ریکارڈ کے مطابق سروے کا ڈیٹا تیار کریں اور کوشش کی جائے کہ تمام ڈیٹا غلطیوں سے یکسر پاک ہو، انہوں نے کہا کہ جوائنٹ سروے ٹیمیں دیے گئے ٹائم فریم میں ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے جلد از جلد تمام ڈیٹا کا ریکارڈ مرتب کریں اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔