سکھر بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی ۔ دعا آن لاین نیوز سکھر۔میڈیا ورکرز کی نمائندہ تنظیم پاکستان میڈیا کونسل کے تعلقہ آفس روہڑی کا افتتاح ہوا
سکھر بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی ۔
دعا آن لاین نیوز
سکھر۔میڈیا ورکرز کی نمائندہ تنظیم پاکستان میڈیا کونسل کے تعلقہ آفس روہڑی کا افتتاح ہوا جس کے مھمان خاص پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری حاجی محمد ریاض کھوکھر تھے اس موقع پر تنظیم پاکستانی کے ڈاکٹر سعید اعوان،پاکستان میڈیا کونسل ضلع سکھر کے محمد عمران مغل اور تعلقہ روہڑی کے صدر عبدالرفیق چوھان جنرل سیکریٹری شیخ عدنان و دیگر موجود تھے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری حاجی محمد ریاض کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز کے ساتھ پرتشدد واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے حق اور سچ کی آواز بلند کرنے پاداش میں پاکستان میڈیا ورکرز شھید ہوچکے ہیں لیکن میڈیا ورکرز نے ہمیشہ عوام کے بنیادی مسائل کو اجاگر کیا ہے اور کرتے رہیں گے ہمارے قائد پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مھر حمید انور کی قیادت میں پاکستان بھر سے 40 ہزار سے زائد میڈیا ورکرز حق و سچ کی آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں سندھ بھر میں میڈیا کونسل کے ممبران میں اضافہ ہورہا ہے وہ وقت دور نہیںں جب پاکستان میں پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مھر حمید انور کی قیادت میں سب میڈیا ورکرز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے مسائل سمیت عوامی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں گے