November 17, 2026

نیشنل پارٹی کی کونسلر محترمہ کوثر بی بی نے اپنی جماعت کو خیرباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے یہ اہم فیصلہ

Screenshot_2025-10-05_213049

ر : نیشنل پارٹی کی کونسلر محترمہ کوثر بی بی نے اپنی جماعت کو خیرباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے یہ اہم فیصلہ صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر، میر علی حسن زہری کی قیادت اور خدمات سے متاثر ہو کر کیا۔

کونسلر میونسپل کارپوریشن حب، کوثر بی بی نے اس موقع پر کہا کہ میر علی حسن زہری عوامی خدمت کی ایک درخشاں مثال ہیں، جنہوں نے ہر وقت عوام کے مسائل کو ترجیح دی اور دن رات ان کی خدمت کو اپنا مشن بنایا۔ یہی وہ حقیقی عوامی سیاست ہے جس نے انہیں عوام کا محبوب رہنما بنایا ہے۔

تقریب میں مختلف معزز شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں مکھی ونود کمار ، مول چند لاسی اور دیگر شامل تھے۔ شرکاء نے کہا کہ میر علی حسن زہری کی قیادت میں پیپلز پارٹی بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور انہی کی مخلصانہ جدوجہد اور انتھک محنت کی بدولت آج ہر طبقہ ان پر اعتماد کر رہا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ میر علی حسن زہری نے ضلع حب سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں ترقی اور خوشحالی کا پیغام پہنچایا ہے۔ عوامی اعتماد کا یہ تسلسل اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد