November 3, 2026

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) وزیرا علئ پنجاب مریم نواز شریف ڈی جی سپورٹس کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے کھلاڑیوں کے جشن آزادی کے موقع پر مقابلہ جات کروائے گئے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا بیڈمنٹن کے مقابلہ جات میں مالا بیڈمنٹن اکیڈمی اور دیگر ٹیموں کے مابین ہوا مالا بیڈمنٹن اکیڈمی بہاولنگر کے

IMG-20240815-WA0209

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) وزیرا علئ پنجاب مریم نواز شریف ڈی جی سپورٹس کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے کھلاڑیوں کے جشن آزادی کے موقع پر مقابلہ جات کروائے گئے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا بیڈمنٹن کے مقابلہ جات میں مالا بیڈمنٹن اکیڈمی اور دیگر ٹیموں کے مابین ہوا مالا بیڈمنٹن اکیڈمی بہاولنگر کے کھلاڑیوں طارق اور نواف نے فائنل مقابلہ جیت لیا مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ذوالفقار بھون تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری ندیم قیصر ، تحصیل سپورٹس آفیسر عظمیٰ عمران ، ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر اطہر خان ودیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے مالا بیڈمنٹن اکیڈمی کے عبدالقیوم کو خصوصی ٹرافی سے بھی نوازا سپورٹس تنظیمات نے مالا بیڈمنٹن اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار بھون نے کہا یوم آزادی پر بہاولنگر کی عوام کا جوش و جذبہ اور کھیلوں سے والہانہ لگاؤ قابل تحسین ہے حکومت عوام الناس کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ضروری وسائل مہیا کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہر کھیل سے وابستہ کھلاڑی آگے بڑھے اور اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرے