November 3, 2026

ہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہ۔

IMG-20261103-WA0206

ہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہ۔

ہسپتال آمد کے موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد رفیق نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر، ہیلتھ ایڈوائزر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا۔ ہسپتال آمد پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد رفیق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس دورے کا بنیادی مقصد ہسپتال کے انتظامی اور طبی حالات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا، جس کے بعد چیئرمین ڈاکٹر محمد رفیق نے بریفنگ دی۔ ہسپتال کے مختلف شعبوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتال کو جلد مکمل طور پر فعال بنانا اور غریب عوام کے بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔