October 9, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کے خاتمے اور شہریوں میں

IMG-20251005-WA0088

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کے خاتمے اور شہریوں میں آگاہی کے حوالے سے اقدامات جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِ اہتمام سموگ سے متعلق ایک اہم آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے افسران، متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم نے کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریوینٹو سروسز) ڈاکٹر فیضان ارشد، ڈاکٹر احسن اشرف (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر / IRMNCH پروگرام) اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیضان ارشد نے اپنے خطاب میں سموگ کے اسباب، انسانی صحت پر اثرات اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ ہے جو سانس، آنکھوں اور دل کے امراض میں اضافہ کرتا ہے۔ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور سموگ سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کریں۔سیمینار کے بعد عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر سموگ سے متعلق حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔مزید براں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سموگ آگاہی سیمینار منعقد کیے گئے اور سموگ کاؤنٹرز قائم کیے گئے، جبکہ تحصیل کی سطح پر بھی آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔