*سپیشل برانچ میلسی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارواٸ۔300کلوگرام مردہ مرغیوں کا گوشت برأمد کرکےملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثہ جمع کرا دیا گیا*
*سپیشل برانچ میلسی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارواٸ۔300کلوگرام مردہ مرغیوں کا گوشت برأمد کرکےملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثہ جمع کرا دیا گیا*
میلسی (محمدمختارسولگی) سپیشل برانچ میلسی یونٹ ٹبہ سلطان پور،محکمہ لائیو اسٹاک وہاڑی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موضع رکن پور، چوک میتلا کے قریب
، تحصیل میلسی، ضلع وہاڑی میں مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کی۔اور300کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر ندیم اختر کی سربراہی میں کی گئی اس کارروائی کے دوران ایک مقامی دکان سے تقریباً 300 کلو گرام مردہ برائلر مرغی کا گوشت برآمد ہوا جو گل سڑ چکا تھا اور انسانی استعمال کے لیے ناقابلِ خورد و نوش قرار دیا گیا۔موقع پر موجود پنجاب پولیس اور مقامی افراد کی نگرانی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے برآمد شدہ مردہ پرندوں کو ضابطہ کار (ایس او پیز)کے مطابق تلف کر دیا۔اور محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثہ جمع کرا دیا گیا ہے۔