🌍 یومِ اساتذہ پر خراجِ تحسین 🌹 رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز
🌍 یومِ اساتذہ پر خراجِ تحسین 🌹
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز
آج اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر میں اُن تمام عظیم اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں جو علم کی روشنی سے قوموں کے مستقبل کو سنوارتے ہیں۔
استاد صرف کتابی علم نہیں سکھاتا، بلکہ وہ شاگرد کی شخصیت، کردار، اور سوچ کی تعمیر بھی کرتا ہے۔ استاد ہونا صرف ایک پیشہ نہیں، بلکہ یہ عبادت اور خدمت کا حسین امتزاج ہے۔
ایک استاد کے لئے
شاگردوں کی کامیابی ہی سب سے بڑا انعام ہے۔
استاد وہ خاموش معمار ہوتا ہے جو نسلوں کو روشن راستوں کی طرف رہنمائی دیتا ہے۔
❤️ استاد کی عظمت کو سلام
#یوم_اساتذہ #TeachersDay #استاد_زندہ_باد