November 17, 2026

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کو

IMG-20251004-WA0244

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کو سندھ کے وزیر اعلیٰ کا اقلیتی برادری کے معاملات سے متعلق صوبائی مشیر مقرر کیے جانے پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکبادیں پیش کی گئیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے اقلیتی امور کا صوبائی مشیر مقرر کیے جانے پر نگرپارکر، چھاچھرو اور عمرکوٹ کے سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور خوشی میں مٹھائیاں بانٹی گئیں۔ اس سلسلے میں نگرپارکر کے گاؤں کاسبو کی پارکر میگھواڑ پنچائت کے مرکزی صدر دیوجی مل میگھواڑ نے کہا کہ ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے اقلیتی برادری کے لوگوں کی خدمت بغیر کسی تفریق کے کی ہے، اور ان کا وزیر اعلیٰ سندھ کا اقلیتی امور پر مشیر مقرر ہونا خوش آئند ہے، جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔دوسری طرف چھاچھرو تعلقہ کے گاؤں پھلڑا باہ کے رہائشی یو سی چیئرمین چترو مل پرمار، گنگو مل پرمار سمیت پرمار برادری کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ جبکہ عمرکوٹ میں پارکر میگھواڑ برادری کے نوجوانوں کانجی مل، اشوک کمار، راجیش کمار، سوائی مل سمیت دیگر نے بھی ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کو مبارکباد پیش کی اور خوشی میں مٹھائیاں بانٹیں۔