November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-10-02_164641

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *03 اکتوبر 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) اس را_ئیل نے صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا، 500 کارکنان گرفتار

🚨 (2) اس را_ئیل نے فلوٹیلا کشتیوں سے گرفتار کیے گئے اطالوی رضاکاروں کو ملک بدر کردیا

🚨 (3) 11 کشتیوں پر مشتمل ایک اور فلوٹیلا غ_ز_ہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے روانہ

🚨 (4) گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 450 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

🚨 (5) صمود فلوٹیلا پر دجالی حملے کیخلاف پاکستان بھر میں مظاہرے، احتجاج اور ریلیاں

🚨 (6) مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں، اسحاق ڈار

🚨 (7) بلاول بھٹو کا گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ

🚨 (8) امریکی صدر کی ح_م_ا_س کو دھمکی، معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار تک کا الٹی میٹم

🚨 (9) اگر اس آخری موقع کے باوجود معاہدہ طے نہیں پاتا تو ح_م_ا_س کے خلاف ایسا قیامت خیز طوفان ٹوٹ پڑے گا جو اس سے قبل کسی نے نہیں دیکھا ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

🚨 (10) ’ہم بیـت المـقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘، ترک صدر کا فتح بیـت المـقدس کے دن پر پیغام

🚨 (11) نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ؛ سیکڑوں صحافیوں کا احتجاج، مولانا فضل الرحمان بھی پہنچ گئے

🚨 (12) صحافیوں کے ساتھ پولیس گردی کی اجازت نہیں دیں گے: مولانا فضل الرحمان

🚨 (13) کھسیانی بلی کھمبا نوچے! بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

🚨 (14) قومی اسمبلی اجلاس؛ نیشنل پریس کلب پر پولیس دھاوے کیخلاف صحافیوں کا بائیکاٹ

🚨 (15) آزاد کشمیر مذاکراتی عمل میں بڑے اور پیچیدہ معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق

🚨 (16) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیٰحدگی کا اعلان

🚨 (17) نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اسکے خلاف ایکشن ہوگا: طلال چوہدری

🚨 (18) امریکی صدر نے غ_ز_ہ کے امن کیلئے جو 20 نکات پیش کئے وہ ہمارے نہیں: اسحاق ڈار

🚨 (19) شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل

🚨 (20) معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی: وزیر اعلیٰ نجاب

🚨 (21) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں

🚨 (22) فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

🚨 (23) سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کر دیا

🚨 (24) 100 انڈیکس کی شاندار رفتار، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی دو نئے ریکارڈز بن گئے

🚨 (25) آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے: اعظم تارڑ

🚨 (26) جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر میں لاپتہ افراد کے 113 کیسز نمٹا دیئے

🚨 (27) حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس درست جگہ استعمال کریں: گورنر سندھ

🚨 (28) اسلام آباد: بھکاریوں کیخلاف کارروائیاں تیز، ایک سال کے دوران 3811 گرفتار

🚨 (29) بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونیکا امکان، مجوزہ نام بھی سامنے آگیا

🚨 (30) سائیکلون شکتی نے بحیرہ عرب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، سندھ میں بھی ہائی الرٹ

🚨 (31) خانپور ڈیم میں پانی کی سطح پھر ہائی لیول تک پہنچ گئی، سپل ویز کھول دیئے گئے

🚨 (32) پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے: حافظ طاہر اشرفی

🚨 (33) چندے کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے: عظمیٰ بخاری

🚨 (34) عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

🚨 (35) کورم پورا نہ ہونے کے باعث سینیٹ اجلاس بغیر کارروائی ملتوی

🚨 (36) پورٹ قاسم دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی بندرگاہ قرار

🚨 (37) پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، دفاتر میں روایتی سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت ہوگی

🚨 (38) پاکستانی خاتون کرکٹر کا آزاد کشمیر سے تعلق بتانے پر بھارتی واویلا، کمنٹیٹر ثنا میر نے بیان جاری کردیا

🚨 (39) سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا

🚨 (40) 9 مئی کیسز میں سزا، عبد اللطیف چترالی نے عدالت میں سرنڈر کردیا، جیل بھیج دیا گیا

🚨 (41) پی آئی اے رواں ماہ برطانیہ کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی، پاکستانی ہائی کمیشن

🚨 (42) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش

🚨 (43) وفاقی حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے، علی امین گنڈاپور

🚨 (44) مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول

🚨 (45) پنجاب حکومت پختونخوا کی نقل کرتی ہے، صوبائی مشیر کے پی کے کا مریم نواز کے بیانات پر ردعمل

🚨 (46) مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر برقرار

🚨 (47) پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار

🚨 (48) محمد رضوان ٹریننگ کیمپ چھوڑ کر فرسٹ کلاس میچ کھیلنے پشاور روانہ

🚨 (49) کراچی ائیرپورٹ پرکسٹمزڈیوٹی اورٹیکس چوری کے گھپلے، کروڑوں روپے کا سامان ضبط

🚨 (50) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجنیئر علی مرزا کو گسـتا خ کہنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کردیا