بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ پولىس کی بڑی کارروائی، دوران مقابلہ دو خطرناک ڈاکو ہلاک عوام کا خراج تحسین . بصیر پور سرکل نے
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
پولىس کی بڑی کارروائی، دوران مقابلہ دو خطرناک ڈاکو ہلاک عوام کا خراج تحسین . بصیر پور سرکل نے گزشتہ شب بروقت کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے گروہ کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد، بصیر پور اور حجرہ شاہ مقیم کے گردونواح میں وارداتوں اور خوف و ہراس کی فضا قائم کرنے والے دو ڈاکو مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عون ولد مظہر اور رفیق ولد اللہ دتہ کے ناموں سے ہوئی، جو پکھی واس گروہ کے سرگرم رکن تھے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی ٹیم نے ڈکیتی کی اطلاع پر پل قادرآباد کے قریب ناکہ بندی کی۔ ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں، اسلحہ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔اہل علاقہ نے پولىس بصیر پور سرکل کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی پر سی او انسپکٹر چوہدری محمد منشاء، سب انسپکٹر شہزاد رضا مہار، سب انسپکٹر سید علی حسنین شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔