November 17, 2026

اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور لاہور میں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔

FB_IMG_1759485219325

اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور لاہور میں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میمونہ قدوس نے بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور مختلف شہروں کے لوگوں کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ اگرچہ کراچی میں بھی ہم جنس پرستی والے معاملات ہیں مگر لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں جبکہ ایسے کام خفیہ محفلوں تک محدود رہنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ گند پایا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ غلط ہیں، لاہور کے افراد کے پاس لاکھوں روپے بھی نہیں ہوتے لیکن باتیں کروڑوں روپے کی کرتے ہیں اور وہ دوسروں پر برتری جتانے کے عادی ہیں۔

اس کے برعکس میمونہ قدوس کے مطابق کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں، یہاں تک کہ پروفیشنل ازم نے انسانیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا مطلب کے بغیر کوئی تعلق قائم نہیں ہوتا، حتیٰ کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی وہ ڈیل طے کرتے ہیں، کراچی میں لڑکی کو یہ آفر دی جاتی ہے کہ اگر وہ گرل فرینڈ بنے تو بدلے میں کیا کچھ ملے گا، ورنہ بات ختم۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میمونہ قدوس نے یہ اعتراف بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے جنسی تعلق) کا رواج بھی موجود ہے اور یہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی اس کا شکار ہوتے ہیں، صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی ہراسانی اور استحصال کا سامنا کرتے ہیں۔