اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی علیزہ ریحان کا
اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی علیزہ ریحان کا تحصیل روڈ کا دورہ، انہوں نے روڈ کی مرمت کے لیے کام کا جائزہ لیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے روڈ کے مختلف حصوں کے پیچ ورک کے لیے تیزی سے کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے عوام کو دشواری سے بچانے کے لیے شہر بھر کے اہم روڈز کی مرمت اور پیچ ورک کے سلسلہ میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت بھاری مشینری کی مدد سے تحصیل روڈ کی رگڑائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے فوری بعد روڈ کی مرمت اور پیچ ورک کا کام مکمل کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مختلف روڈز کی مرمت اور پیچ ورک کے ذریعے عوام کو سہولت میسر آئے گی اور انہیں آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔