November 17, 2026

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی زیر نگرانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے سروے

IMG-20251003-WA0227

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی زیر نگرانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے سروے کا عمل جاری، متاثرین کے نقصانات کا تعین کرنے کے لیے متاثرہ موضع جات کے دیہات میں تسلسل سے سروے کیا جا رہا ہے اور جوائنٹ ٹیمیں دیہات لیول پر گھر گھر جا کر سروے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے موضع جندراکہ کے مختلف دیہات میں سروے کے کام کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین کے مرتب کیے جانے والے ڈیٹا کی چیکنگ بھی کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ سروے کے لیے بنائی گئی ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں اور اس سلسلہ میں تیار کیا جانے والا ڈیٹا غلطیوں سے پاک ہونا چاہیے، انہوں نے متاثرہ دیہات کے لوگوں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سروے کے لیے حقائق پر مبنی درست معلومات فراہم کریں تاکہ سروے کا شفاف ڈیٹا مرتب کیا جا سکے۔