اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کینالوں اور پانی کے متعلق بیان پر سینئر ایڈووکیٹ ہمایوں شیخ نے
اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کینالوں اور پانی کے متعلق بیان پر سینئر ایڈووکیٹ ہمایوں شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے غیر سنجیدہ بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں ایک اہم عھدے پر ہوتے ہوئے ایسے بیانات دینا زیب نہیں دیتا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور اس کے باوجود صوبے کے مسائل حل نہیں کیے جاتے۔ ہمایوں شیخ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دیتے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سنجیدہ اور ذمے دار رویہ اپنائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے، اگر آپ ہمارے پانی پر ڈاکا ڈالیں گے تو ہم سندھ کا کوئلا، سندھ کا گیس سندھ کے پورٹ ہم سب پنجاب جانے سے روک دیں گے، آپ ایک کینال کی ایک اینٹ لگا کر دیکھیں آپکو لگ پتا جائے گا، یہ جو باتیں آپ کر رہی ہیں کینال بنانے کی یہ نسلیں تباھ کردیں گی