40 کشتیوں پر دجالی قبضہ
40 کشتیوں پر دجالی قبضہ
دجالی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 40 سے زائد جہازوں پر مشتمل اسطول الصمود کو روک کر قبضے میں لے لیا اور سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کر کے بندرگاہ اسدود منتقل کر دیا ہے تاکہ انہیں “رضاکارانہ یا جبری” طور پر یورپ واپس بھیجا جا سکے۔ عینی شہادتوں اور ویڈیوز کے مطابق، اسرائیلی کمانڈوز نے مسلح دھاوا بول کر جہازوں پر نصب کیمرے بند کیے اور انسانی حقوق کارکنوں کو ہتھیاروں کے سائے میں حراست میں لے لیا۔
اس دوران، اسطول الصمود المغاربی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کشتیاں غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہو چکی ہیں اور صرف 8.4 میل دور ہیں، تاہم اسرائیلی ذرائع نے اس دعوے کو رد کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 44 کشتیوں میں سے 21 کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جن میں “الما (Alma)”، “سيريوس (Sirius)”، “ادارا (Adara)”، “سبيكتر (Spectre)”، “يورارا (Yolara)”، “اورورا (Aurora)”، “دير ياسين (Deir Yassin)” اور دیگر شامل ہیں۔
اس واقعے پر دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ اسپین نے اسرائیلی ناظم الامور کو طلب کیا اور اپنے شہریوں کے لیے سفارتی و قونصلر تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ برطانیہ نے تشویش کا اظہار کیا، ترکی نے اپنے 25 شہریوں کی گرفتاری پر تحقیقات شروع کر دیں، برازیل نے 15 شہریوں کی حراست پر اسرائیل کو موردِ الزام ٹھہرایا، جبکہ کولمبیا نے اپنے دو کارکنوں کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی مشن کو ملک بدر کر دیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں، بالخصوص ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس کارروائی کو غیرقانونی قرار دیا اور قافلے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ اقوامِ متحدہ نے کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ درجنوں کشتیاں اکٹھی ہو کر غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہوئیں۔ عالمی مبصرین کے مطابق، یہ واقعہ اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر شدید احتجاج اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مزید دباؤ کو جنم دے سکتا ہے۔