*مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار، ایک بار پھر مخالفین کو نشانے پر لے لیا*
*مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار، ایک بار پھر مخالفین کو نشانے پر لے لیا*
لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں لفظی گولہ باری بند کرانے کی اسپیکر ایاز صادق کی کوشش کام نہ آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر مخالفین کو نشانے پر لے لیا۔
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب کو جب کوئی نشانہ بنائے گا وہ اس کا جواب دیں گی، بطور وزیر اعلیٰ اگر وہ پنجاب کی بات نہیں کریں گی تو کون کرے گا؟ اس پر وہ کبھی معافی نہیں مانگیں گی۔
ان کا کہنا تھا سیلاب میں انہیں عالمی امداد مانگنے کا لیکچر دیا گیا لیکن وہ کبھی اپنے عوام کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہیں گی، عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گی۔