November 17, 2026

سکھر رپورٹ سید ۔نصیر حسین۔زیدی سندھ بار کونسل کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔فرینڈز لاء چیمبر میں سینئر ایڈووکیٹ سردار الٰہی بخش انیل بھٹی،ایڈوکیٹ ارشاد دھاریجو کی

Screenshot_2025-10-02_142340

سکھر رپورٹ سید ۔نصیر حسین۔زیدی
سندھ بار کونسل کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔فرینڈز لاء چیمبر میں سینئر ایڈووکیٹ سردار الٰہی بخش انیل بھٹی،ایڈوکیٹ ارشاد دھاریجو کی جانب سے ایڈووکیٹ جعفر شاہ،ایڈوکیٹ کے بی رند،ایڈوکیٹ جمن سھتو کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا آئے ہوئے مھمانان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئیں،اس موقع پر سینئر ایڈووکیٹ سردار الٰہی بخش انیل بھٹی نے کہا کہ سندھ بار کونسل کو دوبارہ وکلاء کی حقیقی نمائندہ اور آئین و قانون کی بالادستی کا علمبردار بنانے کے عزم کے تحت انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے سندھ بار کونسل ایک آئینی و ضابطہ جاتی ادارہ ہے جو وکلاء کے حقوق و مفادات کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس ادارے کی آزادانہ اور میرٹ پر مبنی بحالی اُن کا بنیادی مقصد ہے۔