November 17, 2026

سکھر(.خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس، سکھر اسمال ٹریڈرز کے زیر اہتمام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور

Screenshot_2025-10-02_085917

سکھر(.خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس، سکھر اسمال ٹریڈرز کے زیر اہتمام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور دیگر مظالم کے خلاف گولڈ سینٹر صرافہ بازار سے گھنٹہ چوک تک ایس ڈی اے چیئرمین ، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن اور دیگر رہنماﺅں کی قیادت میں احتجاجی ریلی نیکالی گئی،عوام اور تاجر برادری نے سیپکو کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی۔ گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ سیپکو سکھرکی عوام کا ادارہ ہے لیکن یہ عوام پر ہی ظلم و ستم کے پہاڑ گرا رہا ہے، ایکسپریس ایریاز کے اندر 6 سے 8 گھنٹے اور سائیڈ کے علاقوں میں 16سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے بلوں میں ناجائز ڈیڈیکشن لگائی جا رہی ہیں، بجلی ویسے ہی مہنگی ہے لیکن عوام کو ایکسٹرا بلنگ سے اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی تباہ و برباد ہوچکا ہے ، عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں گھروں میں چھوٹے بچے اور خواتین لوڈشیڈنگ سے دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں، سیپکو افسران سب اچھا کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن عوام کو اور تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، بجلی چوری میں سیپکو افسران اور اہلکاروں کی آشیرباد شامل ہوتی ہے اور اس کا خمیازہ بل بھرنے والے صارفین کو اٹھانا پڑتا ہے ۔ المیہ تو یہ ہے کہ بوگس میٹر لگا کر عوام سے منتھلیاں وصول کی جا رہی ہیں جس سے سیپکو کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ٹرانسفرامرز پر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر پھٹ جاتے ہیں جس کیلئے بھی عوام سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے کہ سیپکو ایک منافع بخش ادارہ ہے لیکن اس میں موجود کالی بھیڑوں نے کرپٹ ادارہ بنا دیا ہے ، ڈائریکٹرز آف بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر رکھے گئے ممبران اپنے ذاتی مقاصد تو حاصل کر رہے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ۔ آج کا احتجاج ایک آغاز ہے اگر سیپکو نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تواحتجاجی تحریک کو بڑھاتے ہوئے ان کے دفاتر کے باہر دھرنے دیئے جائیں گے اور کرپٹ افسران کا بھی گھیراﺅ کیا جائے گا۔ احتجاجی ریلی میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس، سکھر اسمال ٹریڈرز کے رہنماﺅں غلام مصطفی پھلپوٹو،حاجی غلام شبیر بھٹو، محمد عامر فاروقی، علامہ نور احمد قاسمی، آغا طاہر مغل، عیدن جاگیرانی،بابو فاروقی، شہزادو بھٹو، بابو مہر، محمد رضوان قادری، شاہ محمد انڈھڑ، عبدالباری انصاری، طارق علی میرانی، محمد منیر بھٹی، آغا محمد اکرم درانی، ڈاکٹر سعید اعوان، نثار خان، سلیم جاگیرانی، سید عمیر شاہ، محمد شعیب میمن، رشید ہدایت اللہ، عتیق اللہ سومرو، جاوید میمن، محمد فاروق میمن، وقاص بدر، دلشاد میمن، حاجی محمد علی، ابوبکر، جاوید قادری، ریاض، وکی میمن، محمد عاصم فاروقی، محمد اکرم، راشد صدیقی، محمد عرفان، محمد فیصل، محمد ناظم،محمد شہزاد، الیاس،خالد سومرو سمیت تاجروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی