سکھر۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی وزیرِ مملکت برائے پاور اور پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو نے سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کے بعد
سکھر۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
وزیرِ مملکت برائے پاور اور پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو نے سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کے بعد سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (SEPCO) کے اعلیٰ افسران کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا، جس میں مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو سیپکو اعجاز چنا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران زیر نگرانی آنے والے تمام اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کیے گئے۔ کچے کے وہ علاقے جو پانی میں ڈوب گئے تھے، وہاں حفاظتی طور پر بجلی منقطع کی گئی تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ تاہم اب جیسے جیسے پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے، ان علاقوں میں بجلی بحال کی جا رہی ہے۔
وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اس لیے بجلی فراہم کرنے والے ادارے عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیں اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہی عوامی شکایات کی ٹریکنگ کے لیے وزیراعظم کی نگرانی میں ایک جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی مانیٹرنگ اسلام آباد سے کی جائے گی، تاکہ محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔
بعد ازاں پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر جو مؤثر کردار ادا کیا ہے، اسے دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مخالفین کے منہ پر جواب ہے اور اب فلسطین کے مسئلے کے حل کی جانب عملی پیش رفت ہو رہی ہے۔
وزیر مملکت جا سائونڈ شامل ہے