*ڈی پی او وہاڑی جانب سے پولیس تھانہ صدر میلسی کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام سے نوازا گیا*
*ڈی پی او وہاڑی جانب سے پولیس تھانہ صدر میلسی کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام سے نوازا گیا*
میلسی(محمد مختارسولگی)ڈی پی او وہاڑی جانب سے پولیس تھانہ صدر میلسی کی پوری ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام سے نوازا گیا۔ ایس ڈی پی او سرکل میلسی سعید احمد سیال کی قیادت میں پولیس تھانہ صدر میلسی کی ٹیم کریمنل کا محاسبہ کرتے ہوئے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں شب و روز کوشاں ہے.
دو یوم قبل تھانہ صدر میلسی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران 26 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور 5 میں اشتہاری بین الاضلاعی ڈکیت اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔
پولیس تھانہ صدر میلسی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف لگاتار کاروائیوں سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوا
ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے ایس ڈی پی او سرکل میلسی سعید احمد سیال کو تعریفی سند جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی زعیم برلاس اور ان کی ٹیم میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور شاباش دی.