ملتان (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی او آفس ملتان میں سابق ناظم ہڈالی و کامن ویلتھ آف لرننگ کینیڈا کے کنسلٹنٹ ملک غضنفر وڈھل، ہائ ایمز ڈیزرٹ
ملتان (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی او آفس ملتان میں سابق ناظم ہڈالی و کامن ویلتھ آف لرننگ کینیڈا کے کنسلٹنٹ ملک غضنفر وڈھل، ہائ ایمز ڈیزرٹ ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سیکٹری ایم نوردین اور سابق ناظم حسن پور ٹوانہ ملک محمد عاطف امیر کرپالکہ نے ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شاہنواز خان سے خصوصی ملاقات کی۔ دوران ملاقات جنوبی پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصان اور سماجی اداروں کی رفاہی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئ۔شاہنواز خان نے ضلع کی تینوں نامور سماجی شخصیات کو آفس میں خوشآ مدید کہا۔ اس موقع پر سماجی اداروں کے تحت چلنے والے فلاحی پراجیکٹ پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایس پی او کے ریجنل ہیڈ نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب کے متعدد علاقے بری طرح متاثر ہوءے ہیں۔ جہاں پر انفراسٹریکچر کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے سماجی تنظیموں اور سماجی اداروں کا کرادر قابل ستائش ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں من حیث القوم متاثرین کی امداد اور بحالی کےلیے بھرپورکرداراداکرناچاہیے۔ دوران نشست سماجی تنظمیوں کے نمائندگان نے اس حوالے سے عزم صمیم کا اظہار کیا۔