November 17, 2026

نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت جبکہ شہبازشریف نے باوقارملک بنادیا،ملک لیاقت علی وزیر, وزیراعظم شہبازشریف قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی معیشت کو درست سمت پر لے جارہے ہیں..

IMG-20250929-WA1718

نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت جبکہ شہبازشریف نے باوقارملک بنادیا،ملک لیاقت علی وزیر,
وزیراعظم شہبازشریف قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی معیشت کو درست سمت پر لے جارہے ہیں..
بنوں(بیورورپورٹ) معروف قبائلی مشر اور سابق امیدوار پی کے۔103 ملک لیاقت علی خان وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ، سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سمیت دنیا کے دیگر برادر اور دوست ممالک کے دوروں کے دوران وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا جس والہانہ انداز سے استقبال ہوا ماضی میں اس کی مثال ملنا بہت مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی لیڈر ہیں اور وزیراعظم شہبازشریف قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی معیشت کو درست سمت پر لے جارہے ہیں، ملک لیاقت علی خان وزیر نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جبکہ انکے چھوٹے بھائی اور موجودہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو دنیا میں باوقار ملک بنادیا ہے، انشاءاللہ ترقی اور عزت افزائی کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور پاکستان بہت جلد معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ملک بن جائے گا