November 17, 2026

کمالیہ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ )ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں

IMG-20250929-WA1535

کمالیہ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ )ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو انسانی جسم میں دل کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینا اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے بتانا ہے تاکہ لوگ صحت مند زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے کہا کہ دل کی بیماریوں کی عام طور پر پانچ بڑی وجوہات ہیں جن میں غیر متوازن غذا، ورزش کی کمی، تمباکو نوشی، ہائی بلڈ پریشر و ذیابطیس، اور ذہنی دباؤ و نیند کی کمی شامل ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے روزانہ کم از کم تیس منٹ چہل قدمی کرنی چاہیے، پھل اور سبزیوں کا استعمال بڑھانا چاہیے، نمک اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے اور سال میں ایک بار لازمی بنیادی ٹیسٹ کروانے چاہییں۔

ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے مزید بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں اس وقت ہارٹ اسپیشلسٹ موجود نہیں ہے، تاہم آئندہ تین سے چار روز میں دی ایچ کیو ٹوبہ یا فیصل آباد سے ماہر امراضِ قلب کو بلایا جائے گا اور خصوصی کیمپ لگایا جائے گا۔ اس کیمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا، مفت ای سی جی، بلڈ پریشر اور شوگر چیک کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک نیوٹریشنسٹ بھی عوام کو خوراک کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ بلڈ پریشر اور دل کے مریض اپنی غذا کو بہتر بنا سکیں اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے