September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور ہائی کورٹ کے کانفرنس ہال میں زیر اہتمام بزم سرخیل ادب اور لاہور ہائی کورٹ کے اشتراک سے ایک فقید المثال پروگرام

IMG-20250929-WA1095
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور ہائی کورٹ کے کانفرنس ہال میں زیر اہتمام بزم سرخیل ادب اور لاہور ہائی کورٹ کے اشتراک سے ایک فقید المثال پروگرام تخلیق کار انٹر نیشنل کے مدیر ِ اعلیٰ معروف شاعر و ادیب ارحم روحان کے اعزاز میں سید محمود گیلانی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم، محقق ، نقاد اور ہردلعزیز ہمہ جہت شخصیت ڈاکٹر محمد نواز کنول نے فرمائی جبکہ مہمانان ِ خصوصی میں غلام مرتضٰی ملک، اور سید محمود گیلانی کے استاد ِ محترم دلبر علوی شامل تھے اور بختیار علی سیال صدر بزم سرخیل ادب، جنرل سیکرٹری محمد طاہر نعیم کی مخصوص نظامت ہمراہ نذر بھنڈر، مقصود چغتائی، فیصل فابانی کے انتظامات جبکہ نگرانی محترمہ چندا گیلانی، سب اپنی مثال آپ کاوش تھی۔ پروگرام میں 100 سے زائد علمی ادبی و ثقافتی شخصیات اور 60 سے زائد شعرائے کرام، 30 سے زائد مہمان اعزاز جلوہء افروز ہوئے۔ صاحب ِ تقریب ارحم روحان کے حوالے سے سید محمود گیلانی، بختیار علی سیال، طاہر نعیم، ڈاکٹر نگہت خورشید، روبینہ شاہین، گل صنوبر غزل، وفا آذر، شیراز انجم، طارق شہاب،مقصود چغتائی، مہ جبین ملک، تسنیم کوثر، جی ایم ساقی، اور صدر تقریب ڈاکٹر محمد نواز کنول نے خصوصی اظہار خیال فرمایا۔ دیگر شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر نگہت خورشید نے ایران کے سفر کی سوغات پیش کیں۔ منتظم و میزبان سید محمود گیلانی نے حسن کارکردگی کے میڈلز صاحب ِ شام ارحم روحان کے ساتھ ساتھ روبینہ شاہین، استاد گرامی دلبر علوی اور صدر تقریب ڈاکٹر محمد نواز کنول کو پیش کیے جبکہ کتابوں کے تحائف ممتاز راشد لاہوری، طاہر نعیم نے پیش کیے جبکہ سید محمود گیلانی (سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل) اس پروگرام کے انعقاد سے تخلیق کار انٹر نیشنل اور ارحم روحان کے کام کو سراہتے ہوئے عزت و تکریم سے نوازا اور بے پناہ محبت، بڑے بھائی کا پیار اور لاہور میں نئے دور کے شاندار آغاز پر خوش آمدید اور استقبال کو یادگار بنا دیا۔ آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، چھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس یادگار پروگرام کی گونج علمی و ادبی حلقوں میں دلی مبارکباد کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ ارحم روحان نے تمام منتظمین، مہمانان ِ گرامی و شرکاء پروگرام اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0