*🛑 کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ ہفتے فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی امتیاز میر نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔*
*🛑 کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ ہفتے فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی امتیاز میر نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔*
*امتیاز میر پر 22 ستمبر کو ملیر کالا بورڈ کے قریب فائرنگ کی گئی تھی، وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ امتیاز میر کے سینے اور چہرے پر گولی لگی تھی، جائےوقوعہ سے گولیوں کے 2 خول ملے تھے۔ واردات کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج ہے۔ واردات میں ملوث کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔*
*صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، سید ذوالفقار علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے امتیاز میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔*