November 17, 2026

میچ کے ٹرننگ پوائنٹس کیا تھے ؟

Screenshot_2025-09-27_195743

میچ کے ٹرننگ پوائنٹس کیا تھے ؟
جب پاکستان بیٹنگ کر رہا تھا تو پہلے دَس اوورز کے بعد گرنے والی وِکٹس ساگا میں کِسی بھی بلے باز نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی ۔ ماسوائے پہلے دونوں بَیٹرز یعنی فخر اور فرحان کے عِلاوہ کِسی نے سنجیدگی سے میچ کو نہیں لِیا اور پینک ہو کر آؤٹ ہوتے گئے ۔ سلمان علی آغا ایک نہایت غیر ذمہ دار بلے باز اور کپتان ثابت ہُوئے ۔
اِنڈیا نے جب تعاقب شروع کِیا اور شروع کی تین وِکٹس گرنے کے بعد حسین طلعت نے اہم موقع پر ایک آسان کیچ ڈراپ کِیا ، محمد حارث نے ایک اہم رَن آؤٹ مِس کِیا ۔ اِس سے پہلے بھی ایک رَن آؤٹ مِس ہُوا تھا ۔ سلمان علی آغا نے انتہائی بُری کپتانی کرتے ہُوئے جب سپنرز ٹھیک کام کر رہے تھے حارث رؤف کو اوور دِیا جِس نے سترہ رَنز کھانے کے بعد تقریباً میچ اِنڈیا کی جھولی میں ڈال دِیا ۔
یہاں سمجھنے کی بات یہ ہے کہ جب بُری بیٹنگ کرنے کے بعد ایک لو سکورنگ میچ میں دفاع کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی اور جانے ہمارے کپتان صاحب ، فیلڈرز ، کیپر اور باؤلر یہ کب سمجھیں گے ۔
اِنڈیا کے بیٹرز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ دیکھیں اور سمجھیں کہ ایسے مواقع پر اعصاب کو کیسے کنٹرول کِیا جاتا ہے ۔ کیسے آپ بال بائے بال گیم کو رِیڈ کرتے ہیں اور اُس پر ایکٹ کرتے ہیں اور کیسے آپ کو اہم آخری بال پر حارث رؤف کی طرح چھکا نہیں کھانا ہوتا ۔ کیسے سترہ رَنز کا اوور اور پھر اگلے اوور کی آخری گیند پر چھکا نہیں کھانا ہوتا ۔ یہ کون سمجھے گا اور کون سمجھائے گا ؟
میچ دو ٹِیمز کھیلتی ہیں ، ایک جیتتی ہے اور ایک ہارتی ہے لیکن آپ ہی بتائیں کہ ایسے میچ کھیلے جاتے ہیں ؟ ایسے کپتانی کی جاتی ہے ؟ سو کالڈ سینئیر باؤلرز ایسے گیند بازی کرتے ہیں ؟
آپ بتائیں کون سی ٹِیم بہتر تھی اور کون سی ٹِیم غلطیوں پر غلطی کرتی رہی ؟
سلمان علی آغا کپتانی تو دُور بطور بَلے باز بھی ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا حِصہ بننے کے اہل نہیں ہیں ۔ حارث رؤف نے امریکہ جیسی نو وارد ٹیم کے نووارد بَلے بازوں سے میچ ہروا لِیا گو کہ بیٹرز نے سکورز نہیں بنائے تھے ۔ آپ مان لیں ، جان لیں کہ کبھی کبھار اچھا دِن ہونے پر آپ جِیت سکتے ہیں وگرنہ آپ کی ٹیم اب کِسی بھی کرکٹ ٹیم سے ہارنے کی سطح پر آ گئی ہے ۔ یہاں سیلف بیلیف کی کمی ہے ، ذمہ داری نہیں ہے ، صلاحیتیں بھی شاید بہت کم ہیں ۔ کیا کیا لِکھا جائے ، گِنوایا جائے اور کِس کِس بات پر ماتم کِیا جائے تو آئیں سب مِل کر انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھ لیتے ہیں ۔
اِنڈیا کی ٹِیم بہتر تھی ، اِنڈیا کی ٹیم کا پلان اچھا تھا ، ایگزیکیوشن اچھی تھی ، گیم اویرنیس کمال تھی اور کیا چاہئیے تھا یہ فائنل جِیتنے کے لیے ؟
میچ آخری اوور تک ضرور گیا ہے لیکن حارث رؤف کے سترہ رَنز کے اوور کے بعد اگر کوئی آنے / دھیلے کی امید تھی تو وُہ بہرحال جاتی رہی اور یقین کریں اگر پاکستان جیت جاتا تو یہ ایک انہونی ہی ہوتی جو بہرحال سر حارث رؤف نے ہونے نہیں دِی ۔
ویری ویلڈن اِنڈیا اور ویری ویلڈن تِلک ورما ۔ فائنل جیتنے کے لیے آپ لوگ مبارک باد کے حقدار ہیں ۔